ETV Bharat / state

Sisodia knocks door of SC سیسودیا نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:32 PM IST

منیش سیسودیا نے مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے درج ایف آئی آر کے معاملے میں ہائی کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد جمعرات کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی طرف سے درج ایف آئی آر کے معاملے میں ہائی کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی خارج ہونے کے بعد جمعرات کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ دہلی ہائی کورٹ نے قومی راجدھانی کی شراب پالیسی 2021-22-(جو بعد میں رد کر دی گئی تھی) میں مبینہ بے ضابظگیوں سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں 3جولائی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے درج معاملے میں 30مئی کو سیسودیا اور دیگر کی ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔
جج دینیش کمارشرما کی سنگل بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے معاملے میں سیسودیا کے علاوہ معاون ملزم وجے نائر ، ابھیشیک بوئن پلی اور بی بابو کو ضمانت دےنے سے انکارکر دیا تھا۔ جج شرمانے اپنی ہدایت میں کہا تھا کہ یہ معاملہ عوامی جائیداد کو کافی نقصان اور گہری سازش کرنے کے الزام پر مبنی ہے۔ درخواست گزار سیسودیا کے خلاف اس معاملے میں سنگین الزام لگائے گئے ہیں ۔ اس لئے اس معاملے کو الگ طریقے سے دکھایا ہوگا۔
سنگل بنچ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی پر باہری لوگوں کی صلاح پر شراب پالیسی متاثرکرنے کا الزام ہے۔ ہائی کورٹ کی اسی بنچ نے سی بی آئی کے ذریعے درج ایف آئی آر کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی سیسودیاکی ضمانت کی عرضی 30مئی کو خارج کر دی گئی تھی۔ تب سنگل بنج نے سیسودیاکی عرضی خارج کرتے ہوئے کہاتھا کہ درخواست گزار اثر دار شخص ہے اور ضمانت ملنے کے بعد گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس وجہ سے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
اس سے قبل راوس ایوینیومیں واقع ایم کے ناگ پال کی خصوصی عدالت نے 31مارچ کو سیسودیاکو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعدسیسودیانے نئی دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ خصوصی عدالت نے ای ڈی کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق ایف آئی آر سے سیسودیاکی ضمانت کی عرضی28اپریل کو خارج کر دی تھی۔ سیسودیا کو سی بی آئی نے 26فروری 2023کو لمبی پوچھ گچھ کے بعدگرفتار کیا تھا ۔ فی الحال وہ ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے درج معاملے میں عدالتیحراست میں تہاڑ جیل میں بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulama-i-Hind جمعیت علماء ہند کی طرف سے لا کمیشن آف انڈیا کو بھیجے گئے اعتراضات کا خلاصہ
سی بی آئی معاملے میںعدالتی حراست کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) نے سیسودیاسے پوچھ گچھ کی تھی اور پھر نو مارچ کو گرفتار کیا تھا ۔ بعد میں خصوصی عدالت نے ای ڈی کی عرضی پر سیسودیاکو ان کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ سیسودیا کی ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد اس معاملے میں بھی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے 17اکتوبر2022کو سیسودیاسے پوچھ گچھ کی تھی اور ان کے اور دیگر 14لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.