نئی دہلی: میڈیا کو جاری بیان میں اسلامک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے صدر محمد سلمان احمد کہا کہ ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ کس طرح حکومت نے عام لوگوں اور گروہوں، خاص کر اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی آزادیوں کو کچلنے کے لئے یو اے پی اے جیسے سخت قوانین اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کو استعمال کیا ہے۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کارروائی صرف مخصوص مذہب کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ان چھاپوں اور گرفتاریوں کا مقصد صرف اور صرف اختلاف رائے کو جرم بنا کر پیش کرنا ہے ۔ ان تمام لوگوں کو ڈرانا ہے جو حکومت سے سوال کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی آزادی ہے۔ محمد سلمان احمد نے کہا کہ ہم ان تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں جو اپنی آزادیوں کے تعلق سے حساس ہیں کہ وہ طاقت کے اس طرح بے دریغ استعمال کے خلاف آواز بلند کریں۔