سی اے آئی ٹی نے مسٹر جاوڈیکر کو آج ایک خط لکھ کرکہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے استعمال پر روک لگانے کی اپیل کے بعد کاروبار اور صنعتی دنیا میں کئی طرح کے بھرم بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر اس بارے میں صورتحال واضح نہیں کی جاتی تو اس مہم کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔
کنفیڈریشن نے درخواست کی کہ ماحولیاتی وزارت کو اس بارے میں مذکورہ ہدایات فوری طورپر جاری کرنے چاہئیں جس سے کہ کاروبار اور صنعتی دنیا بھی اسی کے مطابق اپنی تیاری کرسکے۔
کنفیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک پر روک کے سلسلے میں دو اکتوبر اہم دن ہے جو زیادہ دور نہیں ہے اس لئے وزارت کو متعلقہ ہدایات پر تفصیلی بات چیت کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کی ایک میٹنگ بلانی چاہئے۔