ETV Bharat / state

سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے سرگرم - بھارتی بائیوٹیک

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ادر پونہ والا اور بھارتی بائیوٹیک کے ڈاکٹر کرشنا ایلا نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے بتایا کہ دونوں کمپنیاں کووڈ 19 ویکسین کی مناسب مقدار میں تیاری کے لیے پرعزم ہیں۔

SII and Bharat Biotech pledge smooth rollout of COVID-19 vaccines
سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک کورونا ویکسین کی تیاری کےلیے سرگرم
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 5:27 PM IST

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ 'کامیابی کے ساتھ عوام تک کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے دونوں کمپنیاں پوری طرح سرگرم ہیں۔'

مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ کمپنیاں منصوبہ بندی کے تحت کووڈ ۔ 19 ویکسین کی بڑے پیمانہ پر تیاری میں مصروف ہیں اور اپنی سرگرمیوں میں وسعت لائی جارہی ہے۔

بھارت بائیوٹیک نے ویکسین کو پوری طرح محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے 200 فیصد ایماندارانہ تجربات کئے ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین کرشنا ایلا نے بتایا کہ تجربات سے متعلق مناسب ڈاٹا آن لائن دستیاب ہیں۔ وہیں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کورونا ویکسین کی کامیاب تیاری کو بھارتی کمپنیوں اور سائنسدانوں کا کارنامہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ادویات پر کنٹرول سے متعلق ادارہ نے دو روز قبل دو ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ ادارہ نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کردہ آکسفورڈ کووڈ۔19 ویکسین کووی شیلڈ اور بھارت بائیو ٹیک کی دیسی ساختہ ویکسین کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی مہم کی راہ ہموار ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.