ETV Bharat / state

Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس میں نیا انکشاف - شردھا والکر کیس اپ ڈیٹ

شردھا والکر قتل معاملے میں پولیس شکایتی خط نے نئے راز سے پردہ اٹھایا ہے جس کے مطابق شردھا نے اپنے بوائے فرینڈ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ Shraddha Walker Case Update

Shraddha Walkar Police Complaint Letter
شردھا والکرکا پولیس شکایتی خط
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 12:53 PM IST

Updated : Nov 23, 2022, 2:14 PM IST

شردھا والکر قتل کیس میں ملزم کے بارے میں آئے روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ اس میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق ملزم نے شردھا کو بہت مارا تھا۔ اس کے بعد شردھا نے پالگھر ضلع کے تلنج پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ Shraddha Complaint to Tulinj Police Station یہ شکایت شردھا نے 23 نومبر 2020 کو تلنج پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ اس شکایت میں شردھا نے کہا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے بری طرح مارتا ہے۔ Shraddha Walkar Police Complaint Letter

Shraddha Walkar Police Complaint Letter
شردھا والکرکا پولیس شکایتی خط

واضح رہے کہ 26 سالہ شردھا ممبئی کے ملاڈ کی رہنے والی تھی جہاں وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ شردھا اور اس کا بوائے فرینڈ 2022 میں دہلی شفٹ ہونے سے پہلے 2019 میں لیو اِن ریلیشن شِپ میں رہتا تھا۔ دونوں ایکدوسرے سے پیار کرتے تھے اور وہ کچھ عرصہ مہاراشٹر میں رہے پھر دہلی شفٹ ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے شردھا والکر کو 18 مئی کو قتل کیا تھا جبکہ اسے 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کئے تھے اور مہرولی جنگل میں 18 دنوں میں مختلف مقامات پر پھینکتا رہا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم، شردھا کے دوستوں کے شک سے بچنے کے لیے شردھا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔

اس معاملے میں شردھا کے والد وکاس مدن واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے دہلی پولیس پر بھروسہ ہے اور تفتیش صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ان کی بیٹی شردھا اپنے چچا کے قریب تھی اور مجھ سے زیادہ بات نہیں کرتی تھی جبکہ اس کے بوائے فرینڈ(ملزم) سے میرا کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا۔

Last Updated : Nov 23, 2022, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.