ETV Bharat / state

Shraddha Murder Case شردھا قتل کیس کے ملزم کا آج نارکو ٹیسٹ ہونے کا امکان - شردھا قتل کیس

دہلی پولیس شردھا قتل کیس کے ملزم کو آج امبیڈکر ہسپتال لا سکتی ہے جہاں اس کا نارکو ٹیسٹ ہونا ہے۔ Narco Test of Shraddha Murder Accused

Shraddha Murder Case
شردھا قتل کیس کے ملزم کا نارکو ٹیسٹ
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 1:15 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس شردھا قتل کیس کے ملزم کا آج امبیڈکر ہسپتال میں نارکو ٹیسٹ کرواسکتی ہے۔ اس تعلق سے ہسپتال عملے اور مقامی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ہسپتال لاتے وقت ملزم پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ دہلی میں شردھا قتل کیس نے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ اس کیس میں پولیس ملزم کو گرفتار کر کے تیزی سے کارروائی کر رہی ہے اور ملزم سے پولس کی پوچھ تاچھ مسلسل جاری ہے۔ اب ملزم کا نارکو ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہ نارکو ٹیسٹ روہنی کے امبیڈکر ہسپتال میں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اسے آج امبیڈکر ہسپتال میں نارکو ٹیسٹ کے لیے لایا جاسکتا ہے جس کے پیش نظر ہسپتال عملے اور مقامی پولیس دونوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو لے کر کئی ہندو تنظیمیں ناراض ہیں اور موقع ملنے پر وہ لوگ ملزم پر حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ جس کے پیش نظر اسے سخت سیکورٹی کے درمیان نارکو ٹیسٹ کے لیے امبیڈکر ہسپتال لایا جائے گا۔ توقع ہے کہ نارکو ٹیسٹ میں کئی اہم معلومات سامنے آسکتی ہیں۔ شردھا سے ملاقات سے لے کر قتل تک کئی سوال نارکو ٹیسٹ کے دوران ملزم پوچھے جائیں گے۔ فی الحال امبیڈکر ہسپتال کے عملے اور مقامی پولیس کو مستعد کردیا گیا ہے اور ہسپتال لے آس پاس سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.