ETV Bharat / state

Shia-Sunni Iftar Party in Delhi: دہلی میں شیعہ سنی کی مشترکہ دعوت افطار - امت مسلمہ ایک ہے

شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے کہا کہ اتحاد اسلام کا ایک شعار ہے اور امت مسلمہ ایک ہے۔ امت کی حیثیت ایک پورے جسم کی سی ہے۔ اگر کسی بھی ایک حصہ کو درد ہوگا تو پوری امت مسلمہ کو درد ہوگا۔ Shia-Sunni Iftar Party in Delhi

دہلی میں شیعہ سنی کی مشترکہ دعوت افطار
دہلی میں شیعہ سنی کی مشترکہ دعوت افطار
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 4:20 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے پنجہ شریف میں آل آنڈیا شیعہ کونسل کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیعہ سنی اتحاد کو مضبوط کرنے اور دونوں فریقین کو مزید قریب لانے کی بھی کوشش کی گئی۔ دارالحکومت دہلی کے پنجہ شریف میں شیعہ سنی اتحاد کی ایک مثال پیش کی گئی جس میں شیعہ اور سنی سماج کے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر روزہ افطار کیا اور نماز ادا کی۔ Shia-Sunni Iftar Party in Delhi

دہلی میں شیعہ سنی کی مشترکہ دعوت افطار

دراصل دارالحکومت دہلی کے پنجہ شریف میں آل آنڈیا شیعہ کونسل کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شیعہ سنی اتحاد کو مضبوط کرنے اور دونوں فریقین کو مزید قریب لانے کی بھی کوشش کی گئی۔ پہلے تمام لوگوں نے سنی وقت کے حساب سے ایک ساتھ افطار کیا اور پھر اس کے بعد شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی کے پیچھے دونوں فرقہ کے لوگوں نے مل کر مغرب کی نماز ادا کی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مولانا جلال نقوی نے کہا کہ اس افطار کا مقصد پیار اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم مل کر اس ملک عزیز میں امن و امان قائم رکھنے کی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2022: غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ضروری، رامپور کی جامع مسجد میں تکمیل قرآن مجید کی تقریب کا اہتمام

وہیں شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ملک میں اتحاد کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ہمیشہ قوموں کے مستقبل اور موجودہ حالات پر اثر انداز ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اسلام کا ایک شعار ہے اور امت مسلمہ ایک ہے اور اس کی حیثیت ایک پورے جسم کی سی ہے۔ اگر کسی بھی ایک حصہ کو درد ہوگا تو پوری امت مسلمہ کو درد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.