واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا وہ درد ناک واقعہ ہے، جس پر گذشتہ 14 سو برس سے گریا و زاری کی جا رہی ہے۔
حضرت امام حسین نے اس وقت کی تمام تر خرابیوں اور برائیوں کے خلاف آواز بلند کی اور یزید کی فوج کے سامنے انسانیت کی بقا کے لیے کھڑے ہو گئے۔
یوم عاشورہ پر دنیا بھر میں امام حسین کے چاہنے والے ماتم کرتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں میں حکومتی سطح پر پابندیاں عائد کی گئی ہے۔
ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شیعہ عالم دین اور شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوی سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ، 'حضرت امام حسین کی شہادت انسانیت کی بقا کے لیے تھی۔ انہوں نے مال و دولت اور تخت و تاج کے لیے یہ لڑائی نہیں لڑی، اگر وہ ایسا کرنے کے خواہاں ہوتے تو کربلا کے اس سفر پر اپنی عورتوں اور بچوں کو ہمراہ نہیں لے جاتے۔'
مزید پڑھیں:
محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کی فضیلت
انہوں نے بتایا کہ، 'حضرت امام حسین کی شہادت اور ان کی تعلیمات ہمیشہ ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ حق پر چلو اور سچ کا ساتھ دو اور اگر آپ دیکھو تو اس کے خلاف آواز اٹھاؤ۔'