ETV Bharat / state

Delhi Riots شاہ رُخ پٹھان کو ملی ضمانت، لیکن ابھی جیل سے رہائی ممکن نہیں - دہلی کی کرکرڈونا کورٹ

دہلی کی کرکرڈونا کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان کو ایک کیس میں 42 ماہ جیل کی صعوبتیں گزارنے کے بعد آج یعنی 7 اکتوبر کو ضمانت دے دی۔ Delhi Riots: Court Grants Bail To Shahrukh Pathan Citing Prolonged Custody But To Remain In Jail For Pointing Gun At Cop

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 4:59 PM IST

دہلی: دہلی کی کرکرڈونا کورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان کو ایک کیس میں 42 ماہ جیل کی صعوبتیں گزارنے کے بعد آج یعنی 7 اکتوبر کو ضمانت دے دی۔ پٹھان کو فسادات سے متعلق اس کیس میں ضمانت دی گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا اور روہت شکلا کو مسلح ہجوم نے شمال مشرقی دہلی میں مسلم مخالف قتل عام کے دوران گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ جس کی ایف آئی آر 49/2020 جعفرآباد تھانے میں درج کی گئی تھی.

تاہم، شاہ رخ پٹھان کو حراست سے رہا نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اسے اب بھی "فسادات" سے متعلق ایک اور مقدمے میں الزامات کا سامنا ہے۔ پٹھان کو 3 اپریل 2020 سے عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔ پٹھان ایف آئی آر 51/2020 میں بھی بطور ملزم جیل میں قید ہیں، دراصل فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس اور ہندوتوا کے ہجوم کی طرف بندوق اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا اس کے بعد شاہ رخ پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جسٹس امیتابھ راوت کی سنگل بنچ شاہ رخ پٹھان کی ضمانت کی درخواست غور رہی تھی، پٹھان کی جانب سے ایڈوکیٹ خالد اختر اور جاوید انصاری نے نمائندگی کی۔ پبلک پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ انوج ہنڈا نے استغاثہ کی نمائندگی کی۔ عدالت نے کہا کہ "عدالت اس حقیقت سے باخبر ہے کہ اس کیس میں ملزم کی گرفتاری سے پہلے اور یہاں تک کہ ٹرائل کے دوران، عدالتی حراست کے دوران اس کا رویہ ظالمانہ رہا ہے۔ تاہم، یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ 03.04.2020 سے عدالتی تحویل میں ہے،"۔

یہ بھی پڑھیں: Cross Border Row غیر ملکی طاقتوں کے کنٹرول میں کون ہیں؟ کانگریس کا سوال

ایڈووکیٹ اختر نے کہا، ’’یہ کیس گزشتہ 19 ماہ سے ہائی کورٹ میں زیر التوا تھا۔ ہائی کورٹ کے جج نے خود ہمیں وہاں سے کیس واپس لینے اور ٹرائل کورٹ سے ریلیف لینے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی، "ہائی کورٹ کی سفارش پر، ہم نے اپنا کیس ٹرائل کورٹ میں منتقل کیا، جہاں بالآخر ہمیں ضمانت مل گئی۔ تاہم ایف آئی آر 51 کے سلسلے میں شاہ رخ کو حراست میں رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.