وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ جنتا کرفیو کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے شاہین باغ کے مظاہرین نے ایک دن کے لیے مظاہرہ بند کرنے پر رضامندی ظاہری کی ہے، یعنی جب تک جنتا کرفیو ہوگا تب تک مظاہرہ بند رہے گا اور اس کے بعد اس مظاہرہ کو دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
شاہین باغ کے مظاہرہ میں شامل سونو وارثی نے ٹیلفونک رابطہ میں ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شاہین باغ کا مظاہرہ ایک دن کے لئے بند رہے گا، اس کی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل ہے جس میں انہوں نے جنتا کرفیو پر عمل کرنے کی بات کہی ہے۔
سونو وارثی نے بتایا کہ جب تک جنتا کرفیو رہے گا تب تک مظاہرہ بھی بند رہے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنتا کرفیو ختم ہوتے ہی مظاہرہ شروع کردیا جائے گا، ہم عدالت عظمی کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں، 23 مارچ کو عدالت میں کاروائی ہے، جیسی ہدایت عدالت کی آئے گی، اسی پر عمل کیا جائے گا۔