ETV Bharat / state

Shaheen Bagh: شاہین باغ میں میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کے دوران مقامی افراد کے اتحاد کا بہترین مظاہرہ

شاہین باغ میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کو مقامی سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں سے وابستہ افراد کے اتحاد نے ناکام بنادیا جب کہ مقامی لوگ بلڈوزر کے سامنے ڈٹ گئے۔ Demonstration of unity in Shaheen Bagh

author img

By

Published : May 10, 2022, 12:45 PM IST

شاہین باغ میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کاروائی کے دوران مقامی افراد کے اتحاد کا بہترین مظاہرہ

شاہین باغ میں مبینہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی کو مقامی سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں سے وابستہ افراد کے اتحاد نے ناکام بنادیا اور آخر کار بلڈوزر کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا جس کی چوطرفہ ستائش کی جارہی ہے۔ کانگریس، عام آدمی پارٹی، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان کے علاوہ مقامی افراد نے تمام گلے شکوے فراموش کرکے مبینہ غیرقانونی تجاوزات کو لے کر شاہین باغ کو بدنام کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے بلڈوزر کے سامنے ڈٹ گئے۔ Shaheen Bagh erupts in protests after bulldozers arrive for demolition drive

اس دوران ہزاروں کی تعداد میں ریپڈ ایکشن فورس اور دہلی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم مقامی لوگ ٹس سے مس نہیں ہوئے اور بی جے پی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ اس دوران کانگریس کے سرگرم درجنوں کارکنان جن میں ہدایت اللہ جینٹل بھی شامل ہیں کو حراست میں لیا گیا۔ وہیں رکن اسمبلی و عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خاں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان سب کے باوجود کارکنان کے جوش میں کمی نہیں آئی اور وہ سینہ سپر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران کچھ میڈیا کی جانب سے اس مسئلہ کو ہندو مسلمان بنانے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی لوگوں نے انہیں ناکام بنادیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.