ETV Bharat / state

شاہین باغ کارکن شہزاد علی بی جے پی میں شامل - شاہین باغ احتجاج

ریاستی بی جے پی کے سربراہ آدیش کمار گپتا نے شہزاد علی کا مٹھائی اور شال کے ساتھ استقبال کیا۔

شاہین باغ کارکن شہزاد علی پی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:20 AM IST

Updated : Aug 17, 2020, 9:31 AM IST

متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گذشتہ موسم سرما میں شروع ہونے والے شاہین باغ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والے علمائے کونسل کے سکریٹری شہزاد علی نے اقلیتی برادری کے دیگر اراکین کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

شاہین باغ کارکن شہزاد علی پی جے پی میں شامل

شہزاد علی نے دعویٰ کیا کہ وہ سی اے اے مخالف مظاہرے کا حصہ ہیں لیکن انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ کس طرح سے اپنے ساتھی مظاہرین کو اپنے اس موقف کے بارے میں بتائیں گے۔

ریاستی بی جے پی کے سربراہ آدیش کمار گپتا نے شہزاد علی کا مٹھائی اور شال کے ساتھ استقبال کیا۔

ان کے ساتھ ڈاکٹر مہرین اور تبسم حسین نے بھی بی جے پی کے نائب صدر شام جاجو کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر موجود دہلی بی جے پی کے اقلیتی رہنما عباس نے کہا کہ 'بی جے پی تمام مذاہب اور ذات کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔'

واضح رہے کہ شاہین باغ میں یہ احتجاج 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کارروائی کے بعد شروع ہوا تھا جہاں پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر طاقت کا استعمال کیا جس سے متعدد طلباء زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Aug 17, 2020, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.