اس پورٹل کی مدد سے پورے ملک میں تعلیم سے متعلق دو لاکھ 30 ہزار ویب سائٹ جڑ جائیں گی۔
انہوں نے اس پورٹل کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 18ہزار سکولز، کیندریہ ودیالیہ کے 12 سو سکولز، نوودیہ ودیالیہ کے چھ سو سکولز کے علاوہ ڈائٹ کے چھ سو اور این سی ای آرٹی کے پانچ سو اور ریاستوں کے تعلیمی بورڈوں سے متعلق 100 سے زیادہ ویب سائٹ وغیرہ کے علاوہ نیشنل کاؤنسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) سے متعلق 19 ہزار تعلیمی ادارے جڑ جائیں گے۔
ریاستوں میں نوویں سے بارہویں(ہائی اسکول، انٹر)کے ایک لاکھ بیس ہزار ویب سائٹ مربوط ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس طرح مجموعی طور پر دول لاکھ 30 ہزار ویب سائٹ جڑ جائیں گی۔