ETV Bharat / state

Severe Cold Wave Delhi دہلی سردی کی گرفت میں، محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں شمال مغربی سمتوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے، لودھی روڈ پر آج کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو کئی پہاڑی علاقوں سے نیچے رہا۔ یاد رہے کہ پیر اور منگل کے درمیان تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کچھ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔Intense cold wave conditions Grip Delhi

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 2:50 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں اگلے چند دنوں تک گھنے دھند کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 7 جنوری تک جاری سردی کی لہر پر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ دہلی میں شمال مغربی سمتوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے، لودھی روڈ پر آج کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو کئی پہاڑی علاقوں سے نیچے رہا۔ اس طرح دہلی میں آج کی صبح موسم کی سرد ترین صبح رہی اور دارالحکومت کے مکینوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صفدرجنگ میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں بھارت کے شمال مغرب اور وسطی و مشرقی بھارت میں کافی گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ پالم، دہلی میں 25 میٹر اور صفدر جنگ میں 50 میٹر کی حد تک بینائی ریکارڈ کی گئی ہے۔Meteorological Department Issued Red Alert

سردی کے پیش نظر دہلی ایئرپورٹ نے بھی تمام مسافروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام پروازیں آسانی سے چل رہی ہیں تاہم آنے والے وقت میں کم وزیبلٹی کے باعث پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پیر اور منگل کے درمیان تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کچھ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی سمیت این سی آر خطہ میں اگلے چند دنوں تک گھنی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی محکمہ نے 7 جنوری تک جاری سردی کی لہر کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ بدھ کو دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 16.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری کم 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: North India Weather Update دہلی این سی آر اور شمالی بھارت میں سردی کی شدت برقرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.