ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے سات اموات

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 11:59 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سات مریضوں کی کووڈ سے موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,901 ہو گئی ہے۔ total covid death cases in India

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے سات اموات

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات مریضوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور کورونا انفیکشن کے 960 ایکٹو معاملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 686 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 66 لاکھ 12 ہزار 500 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ منگل کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 21,179 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,29,284 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,901 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,069 بڑھ کر 4,41,77,204 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 593 ایکٹیو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 161، تمل ناڈو میں 84، اتر پردیش میں 57، مہاراشٹر میں 44، چھتیس گڑھ میں 42، ہریانہ میں 38، اڈیشہ میں 35، گوا میں 33، مدھیہ پردیش میں 19، مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر میں میں 18، دہلی میں 11، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں،10 10، جھارکھنڈ میں پانچ، بہار میں تین، پڈوچیری میں دو، منی پور اور میگھالیہ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف دہلی اور پنجاب میں دو دو، جموں کشمیر، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں بالترتیب ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Masks Mandatory in Haryana ہریانہ میں سو سے زیادہ کی بھیڑ میں ماسک لگانا لازمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.