ETV Bharat / state

وی دی پیپلز کے زیر اہتمام سیمینار - ایس سی/ ایس ٹی/ اوبی سیپر سیمینار

'وی دی پیپلز' نامی تنظیم کے زیر اہتمام پسماندہ طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سماج کے پچھڑے طبقات کے پیش نظر 'وی دی پیپلز' کے زیر اہتمام پسماندہ طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 11:41 PM IST

سماج کے پسماندہ طبقات (ایس سی/ ایس ٹی/ اوبی سی) کے لوگوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں ان کی حصہ داری کو یقینی بنانے اور ان کا حق دلانے کے لیے نیز ان میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے یہاں 'وی دی پیپل' کے زیراہتمام ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

سیمینار میں تمام مقررین نے پسماندہ طبقات کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے اور ہر شعبہ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنا پڑے گا۔

سیمینار میں تمام مقررین نے پسماندہ طبقات کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے اور ہر شعبہ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنا پڑے گا

اس موقع پر مقررین نے سیمینار سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی بےحد زور دیا کہ سماج کو ہر قیمت پر تعلیم یافتہ بنانا ہوگا، تبھی زیادہ طاقت کے ساتھ ہم اپنے حقوق کو حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس تشویش کا بھی اظہا ر کیا کہ ملک میں پسماندہ طبقات کی تعداد تقریباً 80 فیصد ہونے کے باوجود وہ ہر شعبہ میں پچھڑے ہوئے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں اپنے حقوق کی حصولیابی کے ہر سطح پر کوشش کرنی ہوگی۔

پارلیمنٹ اور اسمبلیز میں اپنی آواز پہنچانی ہوگی۔ انہوں نے دہلی حکومت سے بھی اس سماج کی آواز سننے اور ان کے مطالبات پر غور کرنے کی اپیل کی۔

مقررین نے سنہ 2021 میں ہونے والی مردم شماری میں ذات کا کالم شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو موجودہ سرمائی اجلاس میں ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلہ پر بحث کرانا چاہیے اور اگر ضرورت پڑے تو کام روکو تجویز بھی پیش کریں۔

اس سے قبل سنہ 2010 میں دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعہ سماجی اور معاشی بنیاد پر مردم شماری کرائی گئی، جس کے تخمینے سنہ 2019 تک جاری نہیں کیے گئے۔

وی دی پپپل نے پسماندہ طبقات میں بیداری پھیلانے اور اپنا حق حاصل کرنے کی غرض سے آئندہ 23 مارچ کو دہلی میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا ہے، جس میں لوگوں سے بڑی تعداد میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس سیمینار میں رکن پارلیمنٹ مسٹر نشاد کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.