ونود دوآ کو سنیچر کے روز جانچ میں شامل ہونے کے لئے سمن بھیجا گیا ہے۔
دوآ نے اپنے فیس بک پیج پر جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ شملہ پولیس نے صبح انہیں ایک نوٹس دیا اور کل صبح دس بجے پوچھ گچھ کے لئے کمارسین تھانے طلب کیا ہے۔
انہوں نے پولیس نوٹس کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر اشتراک کی ہے، جس میں اجے شیام کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔
کمار سین پولیس نے دوآ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 (اے)، 268، 501، 505 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کی دلی یونٹ کے ترجمان نوین کمار کی شکایت پر دلی پولیس کی جرائم برانچ نے چار جون کو لکشمی نگر تھانے میں دوآ کے خلاف فرضی خبر پھیلاکر باہمی ہم آہنگی خراب کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔
کمار نے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دلی فسادات جیسے حساس معاملے پر سوچ سمچھ کر افوا اور غلط اطلاع پھیلانے کا کام کیا۔
اس معاملے میں دلی کی سیشن عدالت نے بدھ کو عبوری ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک دوآ کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرے۔
واضح رہے کہ دلی میں دوآ کے خلاف ایف آئی ر درج کئے جانے کے بعد کئی سینئر اور معروف صھافیوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔
’ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا‘اور مہاراشٹر ٹیلی ویژن جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مسٹر دوآ ی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔
گلڈ نے کہا تھا کہ دوا پر حملہ دراصل ان کے بولنے کی آزادی پر حملہ ہے اور یہ ایک طرح سے انہیں پریشان کرنے کا طریقہ ہے۔