دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاج مسلسل جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ شب کافی تعداد میں خواتین جعفرآباد کی اہم سڑک پر اتر آئیں، حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے جعفرآباد روڈ اور میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں پولیس سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جعفرآباد میں ایک اور 'شاہین باغ' کا وجود ہوا ہے جبکہ شاہین باغ میں گزشتہ 71 روز سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔
سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جعفرآباد روڈ اور میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔