ETV Bharat / state

شام کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کی میٹنگ - قوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک میٹنگ کرنے جارہی ہے۔

شام کے پیچیدہ ترین مسئلے پر غور و خوض کے لئے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک میٹنگ کرنے جارہی ہے۔

شام کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کی میٹنگ
author img

By

Published : Oct 10, 2019, 10:17 AM IST

:

ترکی کی جانب سے شمالی شام میں اپنی فوجی مہم شروع کئے جانے کے بعد یہ میٹنگ بلائی جائے گی جسے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر جیری متزلا نے بدھ کو کہا’’میں شام کے معاملہ پر بات چیت کے لئے کل صبح ایک میٹنگ بلانے کی کوشش کر رہا ہوں‘‘۔

شام کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کی میٹنگ
شام کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کی میٹنگ

قابل غور ہے کہ اکتوبر ماہ کے لئے سلامتی کونسل کی صدارت جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔ یہ اجلاس یا تو بند دروازوں کے اندر ہو گا یا سلامتی کونسل کے چیمبر میں کھلی بحث ہوگی۔

متزلا نے کہا’’سلامتی کونسل کے کچھ ارکان نے شام کے معاملہ پر غور خوض کے لئے ایک اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں‘‘۔

سفارتکاروں نے کہا کہ شام کے معاملہ پر اجلاس بلانے کے لئے بیلجئیم، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ نے درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ترکی نے کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں کرد جنگجو امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.