کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور اس وبا سے بھارت بھی محفوظ نہیں رہ سکا، جس کی تعداد بھارت میں اس وقت 153 تک ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی سے منسلک نوئیڈا این سی آر میں کورونا وائرس سے متاثرہ چوتھے مریض کی تصدیق کے بعد اب انتظامیہ مزید الرٹ ہو گئی اور مختلف متبادل امور پر ہنگامی کام شروع کردیا گیا ہے۔
مزید احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے تحت ضلع مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر بی این سنگھ نے ضلعی سطح پر ایسے لوگ، جن کا حکومت کے ایڈوائزری (رہنما اصولوں)کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے انہیں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، ایس سی/ ایس ٹی ہاسٹل گوتم بدھ یونیورسٹی، سیکٹر فائی گریٹر نوئیڈا میں مختلف کمروں میں کوارینٹائین کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس سے متاثر ایسے 300 افراد کو یہاں رکھنے کی گنجائش بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ محصول اور صحت کے شعبہ نے مشترکہ طور پر اس کا انتظام کیا ہے، جہاں ان لوگوں کو رکھا جائے گا، اور اگر چودہ دن کے بعد اس شخص کی کوروناوائرس کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اسے اس کے گھر بھیج دیا جائے گا، لیکن اگر رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا، جس کی سہولت آج سے ہنگامی طور پر شروع ہوجائے گی۔