ETV Bharat / state

مرکز کو نوٹس : پریس کی آزادی کو واضح کیا جائے - آزادی صحافت

عدالت عظمیٰ نے ایک عرضی کی سنوائی کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں پریس کی آزادی کے بارے میں سوال کیا گیا ہے۔

supreme court
supreme court
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:58 PM IST

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو آزادی صحافت کے نام پر براڈکاسٹنگ الیکٹرانک چینلز کے ذریعہ افراد، برادریوں، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے خلاف خبر نشر کرنے کے لیے "رسٹرکٹ اسیسی نیشن آف ڈگنیٹی" کے نام سے ایک عرضی کی سنوائی کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین ججوں کے بینچ نے کہا ، "ہم چار ہفتوں کے اندر اندر اس ٹوٹس کا جواب چاہتے ہیں'۔

ایڈووکیٹ ریپک کنسل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے 'بہت سارے ٹی وی چینلز ایسے ہیں جنھوں نے آزادی صحافت کے نام پر مذہب اور سیاسی تنظیموں کے خلاف مبینہ طور پر خبریں چلائی ہیں۔

انہوں نے عدالت عظمی سے مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ وہ مناسب احکامات جاری کرے، جو یونین آف انڈیا کو نشریاتی الیکٹرانک چینلز پر قابو پانے کی ہدایت کرے۔

درخواست میں مرکزی حکومت کو میڈیا ٹرائل، و دیگر موضوعات پر پابندی عائد کرنے کے لئے مناسب حکم جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: منوج سنہا نے لفٹیننٹ گورنرکا حلف لیا

درخواست میں یہ بھی کہا گیا 'عدالت عظمیٰ کو مرکزی حکومت کو بھارت میں براڈکاسٹ ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (بی آر اے) کے نام سے ایک آزاد اتھارٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرنے کے لئے مناسب حکم جاری کرنا چاہئے، تاکہ بھارت میں نشریاتی خدمات کی نشوونما ہوسکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.