ETV Bharat / state

Satyendar Jain Case: ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر منگل کو سماعت

منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون کے تحت ای ڈی کی حراست میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر دہلی کی ایک خصوصی عدالت منگل کو سماعت کرے گی۔ Satyendra Jain bail application will be heard on Tuesday

ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر منگل کو سماعت ہوگی

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 4:33 PM IST

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر دہلی کی ایک خصوصی عدالت منگل کو سماعت کرے گی۔ ای ڈی نے جین کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ Satyendra Jain bail application will be heard on Tuesday

عدالت نے 9 جون کو ای ڈی کی عرضی پر انہیں 13 جون تک حراست میں رکھے جانے کا حکم دیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ایسے کچھ لوگوں سے جین کاسامنا کرانا ہے جن کے گھروں کی اس نے تلاشی لی ہے۔

ای ڈی نے منگل کو کہا کہ اس نے دہلی کے وزیر صحت اور ان کے دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 2.85 کروڑ روپے نقد، 1.80 کلوگرام سونے کے کل 133 سکے نیز دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمد کئے ہیں۔ No Relief for Delhi Minister Satyendar Jain

مزید پڑھیں:

ای ڈی نے کہا کہ اس کارروائی میں جین/پونم جین، انکش جین، ویبھو جین، نوین جین اور سدھارتھ جین (میسرز رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ) جی ایس متھرو (پروڈنس اسکول چلانے والے لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے چیئرمین) یوگیش کمار جین (ڈائریکٹر/ رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ) میسرز لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے ٹھکانوں پرتلاشی لی گئی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.