ETV Bharat / state

سپنا چوہدری کے شوہر کسانوں کی حمایت میں دہلی پہنچے

ہریانوی ڈانسر سپنا چوہدری کے شوہر ویر ساہو کسانوں کی مدد کے لئے دہلی کے جنتر منتر پہنچے۔ ویر ساہو نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو سیاست سے بچانا ہے۔

Sapna Chaudhary husband Veer Sahu reached Jantar-Mantar in Delhi to support the farmers
سپنا چوہدری کے شوہر کسانوں کی حمایت میں دہلی پہنچے
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 11:07 AM IST

ہریانوی ڈانسر سپنا چوہدری کے شوہر ویر ساہو کسانوں کی حمایت میں دہلی کے جنتر منتر پہنچے۔ ویر ساہو نے کہا ہے کہ میں نہ بی جے پی کا ہوں اور نہ ہی کانگریس کا۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے کسان ہوں۔

سپنا چوہدری کے شوہر کسانوں کی حمایت میں دہلی پہنچے

ویر ساہو نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کرسی خالی کرانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسی خالی ہم تب کراتے جب ہمیں اس کی ضرورت ہوتی۔ ہم تو اپنے وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ویر ساہو نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو سیاست سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی لکڑ بگھے اس کا فائدہ اٹھانے کے چکر میں ہیں کہ کسانوں کو کس طرح غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آر پار کی لڑائی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ویر ساہو نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسان ایک ایسی قوم ہے جس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان قوم نے سکندر جیسے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکا دیے۔ حکومت کو کسانوں کی بات سننی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.