ETV Bharat / state

راہل گاندھی کو کانگریس کی کمان سنبھالنی ہوگی: سنجے نروپم - sandeep dikshit

ممبئی کانگریس کے سابق صدر سنجے نروپم نے کہا کہ' کانگریس پارٹی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، راہل گاندھی کے علاوہ کوئی دوسرا شخص پارٹی کی ذمہ داری سنبھالے گا تو پارٹی میں پھوٹ کا خدشہ ہے۔

Sanjay Nirupam bats for Rahul to take over as Congress chief
راہل گاندھی کو کانگریس کی کمان سنبھالنی ہوگی: سنجے نیروپم
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 3:07 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:51 AM IST

کانگریس رہنما سنجے نروپم نے پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے راہل گاندھی کے علاوہ کسی دوسرے نام کی تجویز پر سندیپ دکشت پر طنز کیا۔

انہوں نے کہا کہ' سندیپ دکشت اور ان جیسے لوگ کانگریس میں گروپ بندی حصہ ہیں اگر ان گروپ میں سے کسی کو بھی پارٹی کی لگام دی گئی، تو کانگریس زوال کا شکار ہوجائے گی'۔

نروپم نے مزید کہا کہ' کانگریس پارٹی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، راہل گاندھی کے علاوہ کسی اور کے کانگریس کی ذمہ داری سنبھالنے سے پارٹی ٹوٹ جائے گی'۔

انہوں نے پارٹی کے سینیئر ممبران پر بھی زور دیا کہ وہ راہل گاندھی کو کانگریس کا چارج سنبھالنے کے لیے تیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کے لیے شرمناک ہیں اور 'اگر راہل گاندھی آگے نہیں آئیں گے تو کانگریس مزید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔

کانگریس میں خاندانی سیاست کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنجے نروپم نے کہا کہ 'ملک میں خاندانی حکمرانی کی سیاست کوئی نیا تصور نہیں ہے۔ متعدد خاندان ہیں جنہوں نے ریاستوں پر حکمرانی کی ہے۔ جیسے مہاراشٹرا، اتر پردیش، تمل ناڈو، وغیرہ قابل ذکر ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.