ETV Bharat / state

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ: اسیمانند سمیت چار ملزمین بری - اسیمانند

سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے دھماکے میں 68 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

a
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 8:20 PM IST

Updated : Mar 20, 2019, 8:45 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع پنچكولہ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے 18 فروری 2007 کو پانی پت کے دیوانہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دہلی-لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے دھماکے کے اہم ملزم اسیمانند سمیت چاروں ملزمان کو آج بری کر دیا۔

بری ہونے والے تین دیگر ملزمان لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری شامل ہیں۔

چاروں ملزمان میں سے صرف اسیمانند ہی ضمانت پر باہر تھے جب کہ باقی تینوں عدالتی حراست میں تھے۔

اس معاملے میں کل 8 ملزمان تھےجن میں سے ایک سنیل جوشی کے معاملے کی سماعت کے دوران موت ہو چکی ہے اور تین دیگر ملزمان رام چندر كلسنگرا، سندیپ ڈانگے اور امت فرار ہیں۔ انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے دھماکہ میں 68 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

مرنے والوں میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے۔ ان میں 16 بچے اور چار ریلوے اہلکار بھی شامل تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 20, 2019, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.