سپریم کورٹ نے سبری مالا معاملے میں اس نکتہ پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے کہ آیا نظرثانی عذرداشت پر سماعت کرنے والی بینچ قانونی سوالات کو وسیع تر بینچ کے سپرد کر سکتی ہے۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی9 رکنی آئینی بینچ نے اس معاملے میں مختلف فریقوں کے دلائی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آئینی بینچ پیر کو اس سلسلے میں فیصلہ سنائے گی۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مذہبی روایت اور خواتین کےحقوق سے جڑے سوال کو اعلی ترین عدالت ہی طے کرے گی۔
آئینی بینچ ان سوالات کو بھی پیر کو ہی طے کرے گی، جن پر مزید سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے 12 فروری سے روزانہ سماعت کرنے کے اشارے دیئے ہیں۔
آئینی بینچ میں جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس ایم ایم شانتن گودر، ایس عبدالنذیر، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل ہیں۔