نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انجمن (کورٹ) کے ممبر کے طور پر راجیہ سبھا سے راکیش سنہا RSS Ideologue Elected as a Member of Jamia Millia Islamia's Anjuman کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس سے متعلق ایک خط راجیہ سبھا کے ڈپٹی سیکرٹری آر کے میکالٹ سنگھ نے راجیہ سبھا کے ممبر راکیش سنہا کو ارسال کیا ہے جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ انجمن کے لیے انہیں منتخب کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
اس خط میں مزید کہا گیا کہ مزید تفصیلات وزارت تعلیم کے ذریعے دی جائے گی۔Education Ministry on Jamia Anjuman Court اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام Dr Zafrul Islam on Jamia Millia Islamia Anjuman خان نے ایک ٹویٹ کرکے افسوس کا اظہار ہے۔
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سنگھی نظریہ ساز راکیش سنہا کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انجمن (کورٹ) کا ممبر بنایا گیا ہے۔ ظفر الاسلام نے راجیہ سبھا کے اس فیصلے پر 'انا لله وانا الیہ راجعون' لکھا۔
RSS leader Appeals to Vote for BJP: آر ایس ایس کے رہنما کی بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے بات کرنے کی کوشش لیکن ان سے بات نہیں ہو پائی حالانکہ ان کے اس ٹویٹ کو سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے ٹرول کیا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ انجمن یونیورسٹی کی اعلیٰ ترین اتھارٹی ہے جو 59 ارکان پر مشتمل ہے۔ وائس چانسلر اور دیگر اہم عہدیداروں کے علاوہ اس کے دو ارکان لوک سبھا اور ایک ممبر راجیہ سبھا سے ہوتے ہیں۔ انجمن کے ارکان کی مدت تین سال ہوتی ہے۔ انجمن جامعہ کے فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لیتی ہے۔