دہلی ایئر پورٹ کے ٹرمینل 3 پر کسٹم اہلکاروں نے 98 کروڑ کی ہیروئن کے ساتھ 2 افریقی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں شہری سائوتھ افریقہ کے جمبویا سے قطر ایئرویز کی فلائٹ سے انڈیا آئے تھے۔ جنہیں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ٹرمینل 3 پر کسٹم کی جانچ میں پکڑا گیا۔
جوائنٹ کمشنر کسٹم شوکت علی نروی کے مطابق ایئر پورٹ 3 پر کسٹم افسروں نے 2 افریقی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے پاس سے 14 کیلو ہیروئن بر آمد کی گئی ہے۔ جس کی بھارتی بازار میں 98 کروڑ قیمت ہے۔
دونوں ملزم افریقہ کے جومبیا سے دوحہ ہوتے ہوئے قطر ایئرویز کی فلائٹ سے انڈیا پہنچے تھے۔ شک کی بنیاد پر انہیں اس وقت روک کر پوچھ تاچھ کی گئی جب وہ گرین چینل پار کر ایگزیٹ گیٹ کے پاس پہنچ چکے تھے۔ کسٹم نے ان کے بیگ کو اسکین کرنے کے بعد مشکوک پاتے ہوئے دونوں افریقی شہری کے سامنے بیگ کی تلاشی لی گئی تو بیگ سے 7-7 کیلو سفید پائوڈر برآمد کیا گیا۔ جس کے ہیروئن ہونے کا پتہ چلا، جنہیں بیگ کے کیویٹی میں چھپا کر لائے جارہے تھے۔
کسٹم نے برآمد ہیروئن کو ضبط کرتے ہوئے دونوں افریقی شہری پر این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کر گرفتار کر لیا گیا ہے اور آگے کی جانچ شروع کردی ہے۔