ETV Bharat / state

PM Rozgar Mela وزیراعظم مودی نے روزگار میلے میں 51 ہزار اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے - youth affected due to Unemployment

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روزگار میلے کے تحت تقریباً 51,000 افراد میں نئے تقررات کے لیٹر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقسیم کیا۔

Rozgar Mela PM Modi
Rozgar Mela PM Modi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 10:44 AM IST

Updated : Aug 28, 2023, 12:52 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روزگار میلے کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نئے تعینات ملازمین کو تقرری خط تقسیم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم تقرری لیٹر حاصل کرنے والے نوجوانوں سے بھی خطاب کیا۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے، وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

ملک بھر میں 45 مقامات پر جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس جاب فیئر پروگرام کے ذریعے، وزارت داخلہ مختلف سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) جیسے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سشاسترا سیما بال (ایس ایس بی)، آسام رائفلز، سینٹرل میں اہلکاروں کی بھرتی کررہی ہے۔

اس کے ساتھ مرکزی صنعتی سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے افراد وزارت داخلہ کے تحت مختلف اسامیوں میں جیسے کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جنرل ڈیوٹی) اور نان جنرل ڈیوٹی کیڈر شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: روزگار میلوں کا مقصد نوجوانوں کو پائیدار روزگار کی فراہمی، صوبائی کمشنر بدھوری

سی اے پی ایف کے ساتھ دہلی پولیس کو مضبوط کرنے سے، ان فورسز کو داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی، انسداد بغاوت، بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں مدد ملے گی۔ حکومت کو امید ہے کہ جاب فیئر روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

Last Updated : Aug 28, 2023, 12:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.