ETV Bharat / state

Jahangirpuri Violence Case: جہانگیرپوری تشدد معاملہ، آٹھ ملزمین کی ضمانت مسترد، تین افراد مزید گرفتار

جہانگیرپوری تشدد کیس میں پولیس اب تک 33 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جب کہ دو نابالغوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے آج آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ آٹھ ملزمین کے وکلا نے ضمانت کی درخواست روہنی کورٹ میں پیش کیں، جہاں روہنی کورٹ نے آٹھوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔Jahangirpuri Violence Case

author img

By

Published : May 8, 2022, 10:44 PM IST

جہانگیرپوری تشدد معاملہ، آٹھ ملزمین کی ضمانت مسترد

نئی دہلی: جہانگیر پوری تشدد کیس میں روہنی کورٹ نے آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ضمانت کی درخواست ملزمین کے وکیل نے عدالت میں دائر کی۔ عدالت نے سخت حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملزم کی ضمانت نہیں ہوگی، ملزم باہر جا کر پولیس کی کارروائی کو متاثر کر سکتا ہے۔Jahangirpuri Violence Case

جہانگیرپوری تشدد کیس میں پولیس نے اب تک 33 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ دو نابالغوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے آج آٹھ ملزمین کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ روہنی کورٹ نے آٹھوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ روہنی کورٹ نے کہا کہ اگر ایک بھی ملزم باہر جاتا ہے تو وہ ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔ ابھی کیس میں مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی وہ ملزمان جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور جن کی شناخت ہونا باقی ہے، ان کے ساتھ مل کر باہر جانے والے ملزمین کیس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Goons Attack, Injures youth in Pattan: قاتلانہ حملہ میں نوجوان شدید زخمی، چھ ملزمان گرفتار

عدالت نے بھی کہا کہ تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس بنیاد پر روہنی عدالت نے آٹھوں ملزمین کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور تمام کو جیل بھیج دیا۔وہیں دہلی کرائم برانچ نے اس معاملے میں تین دیگر ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جہانگیر پوری تشدد معاملے میں اب تک 33 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.