ETV Bharat / state

دہلی: سڑکیں اور گلی خستہ حال، غلاظت کے انبار - غلاظت کا انبار

یوں تو سیاست داں آئے روز اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جو صرف بیانات کی حد تک محدود ہوتی ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں۔

Roads are dilapidated, piles of dirt, people worried
دہلی: سڑکیں اور گلی خستہ حال، غلاظت کے انبار
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:34 PM IST

دہلی کے بوراڑی اسمبلی حلقہ کے گلی نمبر 3 میں سڑکیں گزشتہ ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ساتھ ہی گندگی اور غلاظت کا انبار بھی ہے جس کے باعث مقامی افراد کو آمد و رفت میں گوناگوں دقتوں، پریشانیوں اور مصائب سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

دہلی: سڑکیں اور گلی خستہ حال، غلاظت کے انبار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لگ بھگ ایک سال قبل رکن اسمبلی سنجیو جھا نے ان گلیوں میں سیوریج لائن بچھانے کے لئے تمام گلیوں کی کھدائی کرائی اور گٹر کی پائپ لائن بچھا دی گئی، جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کی کئی واٹر پائپ لائنیں ٹوٹ گئیں اور وہ ٹوٹی پائپ لائن کو عجلت میں جوڑ کر اپنی ذمہ داریوں سے لوگ فارغ ہوگئے لیکن پانی کا لیکیج بند نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے لوگ گندے پانی کے مسئلے سے نبرد آزما ہیں اور گندا بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں۔

سیوریج لائنیں بچھانے کے لئے کھدائی کرنے والی سڑکیں آج تک درست نہیں کی گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے نالوں کا پانی بھی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے جس سے ہر طرف غلاظت پھیل جاتی ہے، اس دوران لوگوں کو آمد و رفت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے مقامی نمائندوں سے ان پریشانیوں کے بارے میں شکایات کیں لیکن مقامی کونسلر ریکھا سنہا اور رکن اسمبلی سنجیو جھا محض یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور بی جے پی کارپوریٹر کے چکروں میں مقامی افراد سفر کر رہے ہیں، پریشانیوں میں مبتلا لوگوں نے بتایا کہ جب وہ کارپوریشن کونسلر کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ پہلے ایم ایل اے سنجیو جھا سے سڑک کو ٹھیک کروائیں، پھر ہم اسے صاف کردیں گے۔

دوسری طرف ایم ایل اے سنجیو جھا یقین دہانی کراتے ہیں، لیکن وہ زمین پر کام کرنے سے گریزاں ہیں۔ کورونا کے اس دور میں آبی جماؤ سے ڈینگی، ملیریا کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اس کے برعکس عوام کی صحت، حفاظت اور سہولت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے جو انتہائی باعث تشویش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.