گنگا ندی کے سب سے قریبی اور عقیدت مندوں کے ہجوم کا مرکز یہ ندی آج اپنی حالت پر آنسو بہارہا ہے۔
یہ ندی جہاں بے پناہ عقیدت و محبت کی لازول نعمت شمار کی جاتی ہے، وہیں تاج محل کی خوبصورتی میں چارچاند لگانے کا سہرا بھی اسی کے سر جاتا ہے۔
بد قسمی سے سیاست نے اسکے شیریں پانی کو گندا اور بھت گندا کردیا ہے۔
دار الحکومت دہلی کے چاندنی چوک کے نالوں کا پانی جمنا ندی میں جا رہا ہے، جس کی وجہ سی یہ مقدس ندی آلودہ ہو رہی ہے۔
ندی میں نالی کے پانی کے ساتھ شہر کا کوڑا بھی اس میں جمع ہوتا جس کی وجہ سے دن بدن پانی کا رنگ سیاہ ہوتا جا رہا ہے۔
جمنا ندی میں کشتی چلانے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ میں جمنا ندی کے پانی کا استعمال کھانا بنانے کے طور پرکیا جاتا تھا، لیکن آج یہ اتنا گندا ہو گیا ہے کہ کوئی یہاں آنا تک نھیں چاہتا ہے۔
ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ندیوں کی صفائی کے لیے کئی منصوبے شرو ع کئے گئے ہیں تاہم جمنا صورت حال دیکھ کر ان منصوبوں پریقین کر بہت مشکل ہوتا ہے۔