دارالحکومت دہلی میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث دارالحکومت میں بہت سے دیگر سامان نقل و حمل کے خرچ میں اضافے کے باعث مہنگا بھی ہوتا جارہا ہے۔
وہیں دارالحکومت کی فرنیچر مارکیٹ بھی ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کا اثر دکھ رہا ہے اور قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے دہلی کے کالکا جی کے علاقے ایم بلاک مارکیٹ میں واقع فرنیچر کے دکاندار سے بات چیت کی۔
جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کا کتنا اثر فرنیچر مارکیٹ میں پڑا ہے۔ اس سلسلے میں فرنیچر کے دکاندار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں سے فرنیچر کے کاروبار پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ کیونکہ ٹرانسپورٹ کے خرچ بڑھ گئے ہیں۔
وہیں انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فرنیچر کے شعبے سے وابستہ لوگ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
کیونکہ یہاں مزدوروں کی کمی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران دارالحکومت سے کئی مہاجر مزدور اپنے گھر چلے گئے۔
جس کی وجہ سے یہاں مزدوروں کی کمی ہے اور اس سے فرنیچر مارکیٹ متاثر ہوا ہے۔ فرنیچر کے کام کے لیے مزدور بہت کم مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے طلب کے مطابق فراہمی پوری نہیں ہو پا رہی ہے۔