ETV Bharat / state

نیم فوجی دستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے نیم فوجی دستوں کے جوانوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

نیم فوجی دستوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز

author img

By

Published : May 8, 2020, 10:27 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے نیم فوجی دستوں کے جوانوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے کیسز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کے سبھی طرح کی کوششیں کرنے کو کہا ہے۔

مسٹر شاہ نے آج ایک میٹنگ میں تمام مرکزی پولیس فورسز کے ڈائریکٹرز کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے نیم فوجی دستوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ہے

انہوں نے پولیس فورسز کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں دیے جارہے تعاون کی ستائش کی، لیکن ساتھ ہی پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے معاملہ پر روک لگانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔

مرکزی فورسز کے ملازمین کی کارکردگی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی میٹنگ میں معلومات دی گئی۔

خیال رہے کہ مرکزی پولیس فورسز کے جوانوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں اور صرف بی ایس ایف میں ہی 225 جوان اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.