عراق میں پھنسے ہوئے راجستھان کے 27 مزدور اپنے وطن بھارت لوٹ آئے ہیں جہاں دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلے سے موجود ان کے اہل خانہ نے ان کا پرزور استقبال کیا۔
وطن واپسی کے بعد ان لوگوں نے عراق میں ہوئے تشدد کو بیاں کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے زیادہ عرصے سے انہیں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا، جس میں 27 راجستھان اور 2 اترپردیش کے کل 29 لوگ تھے۔
بھارت لوٹے مزدوروں نے کہا کہ ہم لوگوں نے اپنے کنبہ کے پاس زندہ لوٹنے کی امید ہی ترک کردی تھی۔ 'عراق میں ہندوستانی شہریوں کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں'۔ ہے وہاں بھارتیوں کے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔
مزدوروں کے بھارت لوٹنے کے بعد نوجوان رہنما چرمیش شرما نے کہا کہ عراق میں پھنسے ہوئے راجستھان کے سبھی مزدور بحفاظت بھارت آگئے ہیں ،جس کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی دنوں سے بغداد سفارت خانہ متاثرین اور کمپنی کے درمیان رابطہ کر رہا تھا، جس سے آج بھارتے مزدور بحفاظت بھارت واپس لوٹ آئیں ہیں۔
![عراق میں پھنسے مزدوروں کی وطن واپسی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-bnd-avb-irak-majdur-vatanvapsi_18022020103404_1802f_1582002244_480.jpg)
واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت نے اس مسئلے کوای ٹی وی بھارت نے نمایاں طور پر اٹھایا تھا جس سے حکومت اور کئی سماجی تنظیمیں بیدار ہوئیں۔ اور مزدوروں کو بھارت لانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، جس آج بھارت کے تمام شہریوں کی واپسی یقینی ہو پایا ہے