ETV Bharat / state

اسپائس جیٹ کے پائلٹ پر حملہ - دس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار

جنوب مغربی دہلی میں آئی آئی ٹی فلائی اوور پر چلتی کار کو روک کر بدمعاشوں نے اسپائس جیٹ کے ایک پائلٹ سے لوٹ پاٹ کی اور چاقو مار کر اسے زخمی کردیا۔

crime
آئی آئی ٹی فلائی اوور پر اسپائس جیٹ کے پائلٹ سے لوٹ
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:24 PM IST

پولس نے بتایا کہ پائلٹ یوراج سنگھ تیوتیا کی شکایت پر کشن گڑھ تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ دیر رات تقریبا ایک بجے فلائی اوور پر بدمعاشوں نے ان سے لوٹ پاٹ کی۔ پائلٹ فریدآباد سے اندرا گاندھی ہوائی اڈہ جارہے تھے۔ پائلٹ کی کار جیسے ہی آئی آئی ٹی فلائی اوور پر پہنچی، پانچ بائک پر سوار دس لوگوں نے ان کی کار کو گھیر لیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے ان کی کار کا شیشہ توڑ دیا اور پائلٹ کی کان پر پستول تان کر لوٹ پاٹ کی۔ اس دوران لٹیروں میں سے ایک نے چاقو مار کر پائلٹ کو زخمی کردیا۔

پولس کو ملی شکایت کے مطابق بدمعاش مسٹر تیوتیا سے دس ہزار روپے نقدی لوٹ کو فرار ہوگئے۔ شکایت کے پولس اردگرد کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر بدمعاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

آئی آئی ٹی فلائی اوور پر مسٹر تیوتیا سے ہوئی لوٹ پاٹ کے علاوہ تھوڑی دیر میں ہی کچھ اور لوگوں کے ساتھ بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس نے حالانکہ کسی اور لوٹ کے واقعہ سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لوٹ کی صرف ایک ہی شکایت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.