ETV Bharat / state

شب معراج کے اجتماعات منسوخ - شب معراج

شب معراج کے پیش نظر مسلمان آج خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

religious meetings suspended due to coronavirus
کرونا وائرس: شب معراجﷺ کے اجتماعات منسوخ
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 11:44 AM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف مساجد میں شب معراج کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسوں و محافل کو منسوخ کردیا گیا ہے تاہم مسلمان گھروں میں ہی رات بھر نوافل عبادات میں مصروف رہیں گے۔

اسلامی تاریخ میں ماہ رجب کو کافی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس ماہ کی 27 ویں تاریخ کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ پیش آیا تھا۔

دنیا بھر میں مسلمان شب معراج کو بڑی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں اور نوافل عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے شب معراج کے موقع پر منعقد ہونے والے مختلف اجتماعات کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ہر سال ان اجتماعات میں لاکھوں افراد شرکت کرتے تھے۔

علما کرام نے مسلمانوں سے گھروں میں عبادات کرتے ہوئے شب بسری کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.