ETV Bharat / state

Red Fort Violence Case: دیپ سدھو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے - دہلی کی تیس ہزاری عدالت

لال قلعہ تشدد کیس کے ملزم دیپ سدھو اور دیگر ملزم آج دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔

Red Fort Violence Case: دیپ سدھو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 12:18 PM IST

Updated : Jul 12, 2021, 12:36 PM IST

لال قلعہ پر تشدد کیس میں ملزم دیپ سدھو اور دیگر ملزمان ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں آج پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ دیپ سدھو کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے ہریانہ کے کرنال سے گزشتہ 9 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ اس تشدد میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Red Fort Violence Case: دیپ سدھو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے
Red Fort Violence Case: دیپ سدھو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

گزشتہ 19 جون کو عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے اس معاملے میں دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گجیندر ناگر نے دیپ سدھو سمیت تمام ملزمان کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر قبضہ کرنے کے لئے ایک سازش رچی گئی تھی اور لال قلعہ کو احتجاج کا مرکز بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 'اس تشدد کے ذریعہ مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: کانپور: اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا

گزشتہ 21 مئی کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ کرائم برانچ نے اس معاملے میں دیپ سدھو سمیت 16 افراد کو ملزم بنایا ہے۔ جب کہ دیپ سدھو کو اس معاملے میں ضمانت مل چکی ہے۔

دہلی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں عدالت نے گزشتہ 17 اپریل کو دیپ سدھو کی ضمانت منظور کی تھی۔ جیسے ہی انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا پولیس نے 17 اپریل کو آرکیالاجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ لال قلعے کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے میں دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا۔

Last Updated : Jul 12, 2021, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.