ETV Bharat / state

لال قلعہ کے واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے: راکیش ٹکیت

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے لال قلعہ کمپلکس میں لوگوں کے داخلے اور مذہبی جھنڈا لہرائے جانے کے واقعہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

rakesh tikait
rakesh tikait
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 2:01 PM IST

راکیش ٹکیت نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران لال قلعہ میں داخل ہونے اور وہاں جھنڈا لہرائے جانے والوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے لوگوں کا کِن سیاسی پارٹیوں اور افراد سے تعلق تھا اس کی جانچ کرائی جانی چاہیے۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ جوائنٹ کسان مورچہ نے کسانوں سے لال قلعہ جانے کی اپیل نہیں کی تھی وہ پہلے سے مقررہ راستے پر آگے بڑھ رہے تھے۔ پریڈ کے لیے پہلے سے مقرر کچھ راستوں کا محاصرہ کیا گیا تھا جس کی بھی جانچ کرائی جانی چاہیے۔

کسان رہنما نے مزید کہا کہ جس کسی نے بھی پولیس ملازمین پر ٹریکٹر چڑھانے کی کوشش کی ان کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ کسان تنظیموں اور پولیس کے درمیان سمجھوتے کے بعد یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت میں کسان پریڈ نکالنے پر اتفاق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران کافی لوگ ٹریکٹر کے ساتھ لال قلعہ کے احاطے میں داخل ہوگئے تھے اور وہاں ایک مذہبی جھنڈا لہرایا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ کسان تنظیمیں تین زرعی اصلاحی قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر گزشتہ 63 دنوں سے سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.