انہوں نے بھارتی فضائیہ کی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بہت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے بھارتی فضائیہ کے لیے آج کا دن تاریخی ہے، میں بھارتی فضائیہ اور اسکے بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور میں پاکستان سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھارت کے بہادر اور حب الوطن جوانوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب پاکستان کو سمجھ آجانا چاہئے کہ انکے لیے یہی صحیح ہوگا کہ وہ سبھی عسکریت پسندوں کو اپنے ملک سے نکال دے۔ جب تک ہم سبھی عسکریت پسندوں کو ختم نہیں کردینگے تب تک ہماری فوج نہیں رکے گی۔
میں پھر سے اپنے ان جانباز سپاہیوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے آج یہ کارنامہ انجام دیا۔
ای ٹی وی بھارت سے کافی پرجوش ہوکر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں نے کہا کہ وہ ایسا ہی چاہتے تھے اور یہی صحیح طریقہ ہے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے جوانوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔