عدالت عظمی تنور کی اس عرضی پر فوری سماعت کے لیے تیار ہوگئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عدالت لکڑی کی جگہ پختہ تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کرے اور مندر احاطے میں تالاب کو بھی شامل کیا جائے جو مندر کا ہی حصہ ہے۔
اس معاملے میں تنور اور سابق وزیر پردیپ جین کی طرف سے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے جسٹس ارونا مشرا کی بنچ سے اس معاملے کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔ بنچ نے معاملے کی سماعت کے لیے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
خیال رہے کہ 21اکتوبر کو سپریم کورٹ نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسی جگہ پر مندر بنانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس مشرا کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظوری دی تھی جس میں 200مربع میٹر کی جگہ 400مربع میٹر جگہ مندر کی تعمیر کے لیے دینے کی بات کہی گئی ہے۔