دارالحکومت دہلی کے آدرش نگر تھانہ علاقے میں اس واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ نے آر ڈبلیو اے اور پولیس کو بتایا۔ اس کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے۔
آر ڈبلیو اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن دہلی اسکول کے باہر ایک شخص چائے فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ جس کے اوپر لڑکی نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ چائے بیچنے والا لڑکی سے جنسی زیادتی کرتا تھا جس کی وجہ سے لڑکی کو پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اس واقعہ کے بارے میں تھانہ آدرش نگر میں شکایت درج کرائی گئی۔ اس کے بعد پولیس لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ہسپتال لے گئی۔ جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
لڑکی آدرش نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے دہلی میونسپل کارپوریشن اسکول میں چوتھی جماعت کی طالبہ ہے اور لڑکی کی ماں گھر کی صفائی میں کام کرتی ہے۔
فی الحال پولیس نے لڑکی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔