جمعتہ الوداع کے موقع پر مسجدیں تنگ دامنی کا شکوہ کرتی نظر آئیں۔ چلچلاتی دھوپ کی پرواہ کیے بغیر روزہ دار مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
ماہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی برکتوں اور فضیلتوں کو سمیٹے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں موجود مسلمان اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں اپنے رب کے حضور زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لانے میں مصروف عمل ہے۔
آخری عشرے کی طاق راتیں شب قدر کہلاتی ہیں۔ ان راتوں میں پوری دنیا میں مسلمان رات بھر اللہ کی عبادات میں مصروف عمل رہتے ہیں، اسی طرح انہی آخری ایام میں ایک یوم جمعہ ہے، جسے عام زبان میں ’’جمعۃ الوداع‘‘ کہتے ہیں۔
رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے، دنیا بھر کے مسلمان جمعتہ الوداع کو خصوصی مذہبی عقیدت اور جذبے سے مناتے ہیں۔
جمعۃ الوداع کے پیش نظر مساجد کے اطراف میں سخت سکیوریٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔