ETV Bharat / state

ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 9:57 AM IST

راجیہ سبھا میں مانسون سیشن میں آج ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا جس میں این ڈی اے کی طرف سے ہری ونش نارائن سنگھ اور یو پی اے کی طرف سے آر جے ڈی کے قومی ترجمان منوج جھا ہوں گے۔

ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج
ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج

راجیہ سبھا میں مانسون سیشن کے دوران آج ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ انتخاب پہلے صوتی ووٹوں سے ہوگی اور اگر ضرورت پڑی تو پرچی کے ذریعہ میں ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے۔

نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی طرف سے بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا ہری ونش سنگھ کی حمایت میں موشن پیش کریں گے جبکہ حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اپوزیشن کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر منوج جھا کے نام کی سفارش کریں گے۔ضرورت پڑنے پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔

سب سے پہلے ایوان بالا میں سابق صدر پرنب مکھرجی کو تعزیت پیش کی جائے گی اور پھر ایوان کی کاروائی شروع ہوگی۔

امکان ہے کہ آج حکومت چار آرڈیننس کو بطور بل پیش کرے گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن امراض ترمیمی بل پیش کریں گے جو کہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل پیش کریں گے جو کہ قانون سازی کی ضرورت ہے۔

آیوش وزیر شری پد یاسو نائک ان حالات کی وضاحت کرتے ہوئے بیانات پیش کریں گے جنھیں ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس ، 2020 اور ہندوستانی میڈیسن سنٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس 2020 کے ذریعہ فوری قانون سازی کی ضرورت ہے۔ یہ تینوں آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لئے بلوں کو بھی پیش کریں گے۔

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی وقفہ سوال سے متعلق امور پر اپوزشن کے سوالوں کا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ راجیہ سبھا کا موجودہ اجلاس غیر معمولی حالات میں ہو رہا ہے جس کی وجہ کووڈ 19 وبائی مرض ہے اور موجودہ دور میں معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی اہم ضرورت ہے اور پارلیمنٹ میں حکومتی عہدیداروں اور دیگر افراد کی نقل و حرکت کو کم سے کم کرنے کے لیے ایوان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وقفہ سوال کو اس سیشن میں حذف کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.