ETV Bharat / state

راج ناتھ سنگھ آج روس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج روس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وہ اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 8:04 AM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ معلومات افسران نے فراہم کرائی ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ بھارتی وزیردفاع اپنے روسی ہم منصب سیرگئی شوئیگو سمیت دیگر اعلی فوجی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے جس کا مقصد دفاعی امور کے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقی لداخ میں اس کے دو ممبر ممالک - بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازع سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ چین کے وزیر دفاع جنرل وئی فینگے بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

راج ناتھ سنگھ اور وئی فینگے کے مابین ایس سی او اجلاس کے درمیان باہمی ملاقات کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے بتایا کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.