ETV Bharat / state

مودی اور راج پکشے کے مابین دوطرفہ ملاقات

ہندوستان کے دورے پر آئے سری لنکا کے نو منتخب صدر ، گوٹابایا راج پکشے، جمعہ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

مودی اور راج پکشے کے مابین دوطرفہ ملاقات
مودی اور راج پکشے کے مابین دوطرفہ ملاقات
author img

By

Published : Nov 29, 2019, 1:27 PM IST

امکان ہے کہ دونوں رہنما ہندوستان اور سری لنکا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ باہمی تعاون کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

راج پکشے، جو تین روزہ ہندوستانی دورے پر ہیں ، صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر راج گھاٹ بھی جائیں گے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ، راج پکشے کو مودی نے فون کے ذریعہ مبارکباد دی تھی اور باضابطہ طور پر انہیں پہلے سرکاری دورے پر ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی۔

مودی اور راج پکشے کے مابین دوطرفہ ملاقات۔ویڈیو

واضح رہے کہ راج پکشے کا آج راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا جائے گا۔

دورہ ہند روانگی سے قبل ، راج پکشے نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اس دورے کے دوران ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے پرامید ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کے نئے مقرر صدر سے ملاقات کی تھی۔

Intro:Body:

gfrrrrrrrrrr

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.