دہلی: قومی دارالحکومت دہلی اور این آر سی میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
توکتے طوفان کو لے کر ملک کے کئی ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس کا اثر دہلی سمیت کئی دیگر ریاستوں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق پوری دہلی اور این آر سی کے بہادر گڑھ ، گروگرام، فریدآباد، بلبھ گڑھ، پانی پت، کرنال، کیتھل، سمیت نوئیڈا کے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 21 مئی تک دہلی میں روزانہ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے، یعنی دہلی کے لوگوں کو فی الحال گرمی سے راحت ملنے کی امکان ہیں۔