قومی دارالحکومت دہلی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور اولے پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شدید گرمی کے اس موسم میں ثالہ باری کے بعد اب موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تیز بارش اور ثالہ باری سے سڑکوں اور گھروں کے اوپر سفید چادر بچھ گئی ہے۔
ویسٹرن دسٹربینس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سمیت پورے شمالی بھارت میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسم کا مزاج تبدیل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے دہلی کی عوام کو ایک بار پھر گرمی سے راحت ملی ہے۔
دوپہر سے ہی آسمان پر مطلع نظر آرہا تھا، تاہم موسم میں اچانک آئی تبدیلی سے چاروں طرف اندھیرا چھا گیا اور تیز ہوائیں چلنے لگی جس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پھر ثالہ باری سے سڑکیں سفید پوش ہوگئیں۔