ETV Bharat / state

دہلی میں ریلوے کا پہلا 'آئسولیشن کوچ' تیار - ٹرین میں آئسولیشن وارڈ

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے وزارت ریلوے سے آئسولیشن کوچز کی درخواست کی تھی۔

دہلی میں ریلوے کا پہلا 'آئسولیشن کوچ' تیار

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:38 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ریلوے کا پہلا کوویڈ -19 کیئر سنٹر دہلی حکومت کے مطالبے کے بعد بنایا گیا ہے۔ اس کیئر سینٹر کے 10 کوچز میں 160 بیڈز شامل کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق' کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ریلوے نے ان کوچز کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا ہے۔'

دہلی میں ریلوے کا پہلا 'آئسولیشن کوچ' تیار

ذرائع کا کہنا ہے 'ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے وزارت ریلوے سے آئسولیشن کوچز کی درخواست کی تھی۔

کوچز اتوار کے روز شکور بستی کے مینٹیننس ڈپو میں تعینات کردیئے گئے ہیں اور دہلی حکومت کے خصوصی سکریٹری کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ دہلی حکومت کی ایک ٹیم نے کوچوں کا معائنہ کیا ہے اور وہ جلد ہی اس معاملے پر رپورٹ دیں گے۔ تاہم ایک عہدیدار نے بتایا کہ کوچز کو جلد ہی استعمال میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مریض مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ دہلی میں کویوڈ 19 کے تقریبا 11،565 ایکٹیو کیسز درج کئے جا چکے ہیں اور 523 اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.