وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہاں لوک سبھا میں سال 21۔2020 کے مرکزی بجٹ میں ریلوے کے لئے یہ التزام کیا ہے۔ ریلوے میں نجی شراکت داری کا کام شروع ہوچکا ہے۔
سیتارمن نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ریلوے کی 27 ہزار کلومیٹر لائنوں کو بجلی کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 'حکومت بننے کے سو دنوں کے اندر 5500 اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی خدمات شروع کی گئیں ہیں۔ چار اسٹیشنوں کو ڈیولپ اور 150 مسافر گاڑیوں کے چلانے کے منصوبوںکو سرکاری و نجی شراکت داری کے ماڈل پر چلائی جائے گی'۔
اہم سیاحتی مقامات کو جوڑنے کے لئے تیجس جیسی اور گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ممبئی ۔احمدآباد ہائی اسپیڈ ٹرین کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔